ڈجیٹل پرائز بانڈ (Digital Prize Bond)
حال ہی میں نیشنل سیونگ کی جانب سے ایک نئے قسم کے پرائز بانڈ متعرف کروائے گئے ہیں جنہیں ڈجیٹل پرائز بانڈ کہا جاتا ہے، یے پرائز بانڈ بھی باقی پرائز بانڈ کی طرح ہی کام کرتے ہیں جیسے باقی پرائز بانڈ کی لسٹ ہر 3 ماہ بعد شائع کی جاتی ہے اس ہی طرح ان پرائز بانڈ کی بھی ڈرا لسٹ ہر 3 ماہ بعد شائع کی جائے گی۔ ان کے بھی 1st 2nd اور 3rd پرائز ہونگے۔ ان پرائز بانڈ کی بھی ایشو ڈیٹ، پریفکس اور نمبر ہوگا اور اس ہی طرح آپکو اس بانڈ کا نمبر لسٹ سے دیکھنا ہوگا جس طرح آپ اس وقت نارمل پرائز بانڈ کی لسٹ میں نمبر تلاش کرتے ہیں۔ البتہ ان میں اور باقی پرائز بانڈ میں جو واضح فرق ہوگا وہ نیچے دیا گیا ہے.
1۔ پیپر لیس (paper less) پرائز بانڈ، یعنی ڈجیٹل پرائز بانڈ کی Physical کوئی رسید، کاغذ، کارڈ یا شکل نہیں ہے۔ یے کمپیوٹر (موبائل) میں ہی ایک سیریل نمبر کی شکل میں ایشو ہوگا، وہی سے آپ اس سیریل نمبر کو خرید کر اپنے موبائل میں لے آئیں گیں۔ موبائل کے اندر ہی یے اسٹور ہوگا اور موبائل سے ہی واپس بینک کو بیچ کر پیسے اپنے اکاؤنٹ میں منگا سکتے ہیں۔ یعنی آپکی موبائل اسکرین پر بانڈ کی تصویر نظر آرہی ہوگی۔ نیچے Buy کا بٹن ہوگا۔ آپ Buy کا بٹن دبائیں گیں آپکے اکاؤنٹ سے پیسے کٹ جائے گیں اور وہ پرائز بانڈ آپکے اکاؤنٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ اس ہی طرح اپنے خریدے ہوئے پرائز بانڈ کی لسٹ میں جائیں وہاں Sell کا بٹن ہوگا اس کو دبائیں تو پرائز بانڈ آپکے اکاؤنٹ سے
ڈلیٹ ہو جائے گا اور اسکے پیسے آپکے اکاؤنٹ میں آجائیں گیں۔
تمام ترقی یافتہ ممالک اب کاغذ سے چھٹکارا پا رہے ہیں اور ڈیجیٹل ہو رہے ہیں کیونکہ اس کے ہزاروں فائدے ہیں جن میں سب سے بڑا لیبر لاگت اور برانچ چلانے کی لاگت میں بچت ہے۔ جب پرائز بانڈز گھر بیٹھے خریدے اور بیچے جا سکیں گے اور انعامی رقم بھی اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی تو برانچ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ جعلی بانڈ نہیں ہو سکتے۔ بانڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جا سکتی۔ پرائز بانڈز چوری نہیں ہو سکتے، پرائز چھوٹ نہیں جائے گا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اب آپ کے بانڈز کو چوہے نہیں کھا سکتے۔
2۔ نارمل بانڈ میں ہر پرائز بانڈ 6 ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ ڈجیٹل پرائز بانڈ 9 ہندسوں پر مشتمل ہے۔ اسکی وجہ نہیں سمجھ آئ کیا NSC یے سوچ رہا ہے کے لوگ ڈجیٹل پرائز بانڈ اتنا خریدے گیں کے 6 ہندسوں کا نمبر بھر جائے گا۔۔۔؟ نارمل پرائز بانڈ کی ڈرا لسٹ میں 1696 3rd پرائز کے نمبر آتے ہیں جبکہ ڈجیٹل کے کیس میں تقریب سیم ہی ہے یعنی 1750 انعمات۔ نارمل میں ہر نمبر 6 ہندسوں کا ہوتا ہے اور ڈجیٹل میں ہر نمبر 9 ہندسوں کا ہوا تو پھر تو انعام لگنے کی probability بہت کم ہوگی۔
آسانی کے لیے اس کو ایسے سمجھ لیں کے پہلے 6 دروازوں میں سے کسی ایک دروازے کے پیچھے انعام تھا اب 9 دروازوں میں سے کسی ایک دروازے کے پیچھے انعام ہوگا۔ خیر ابھی NSC نے ڈجیٹل پرائز بانڈ کی ڈرا لسٹ متعرف نہیں کروائی تو ہم کچھ کہہ نہیں سکتے۔ کیا معلوم کس لاجک کے تحت یے ڈرا کریں، کیا پتہ پتہ پرائز بانڈ ڈجیٹل ہے تو اسکا ڈرا بھی ڈجیٹل ہو اور جب ڈرا ڈجیٹل ہوگا تو شاید کمپیوٹر صرف وہی نمبر سلکٹ کرے جو لوگوں نے خریدے ہوئے ہیں۔ It make sense کیونکہ نارمل پرائز بانڈ کا ڈرا مکینیکل ہوتا ہے مشین کو کچھ نہیں پتا ہوتا لیکن یہاں کمپیوٹر کو پتا ہوگا کونسا نمبر فروخت ہو چکا ہے کونسا نہیں۔
اسکے علاوہ یے بھی ممکن ہے کے ڈرا لسٹ میں 6 ہندسوں کے نمبر ہی دیکھنے کو ملیں اور ہمیں اپنے 9 ڈجیٹ میں سے بس 6 ہی میچ کرنے پڑیں؟ خیر یے سب سوالات کے جواب تو پہلی چند قراندازی کے بعد ہی معلوم ہونگے۔
3۔ شٹ پیریئڈ (Shut Period) ڈرا سے کچھ دن پہلے NSC بانڈ فروخت کرنا بند کر دیتا ہے جسکو shut period کہتے ہیں نارمل پرائز بانڈ میں NSC ڈرا سے 2 ماہ پہلے اس ڈومینیشن کے بانڈ کی فروخت بند کر دیتا ہے۔ یعنی نارمل بانڈ میں اسکے ڈرا کے بعد آپکے پاس صرف 30 دن ہوتے ہیں وہ بانڈ خریدنے کے لیے۔ ڈجیٹل میں یے دورانیہ 30 دن کا ہے۔ یعنی ڈجیٹل بانڈ کے ڈرا کے بعد آپ کے پاس 60 دن ہونگے خریدنے کے لیے۔ یے ایک اچھا قدم ہے۔
4۔ نارمل بانڈ کی چار کیٹیگری (ڈومینیشن) ہوتی ہیں 100، 200، 750 اور 1500 جبکہ ڈجیٹل بانڈ میں بھی 4 کیٹیگری متعرف کروائی گئی ہیں 500، 1000، 5000، 10،000 انکے پہلے دوسرے اور تیسرے انعام کی تفصیل گروپ کی پوسٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔ جب بانڈ ڈجیٹل ہے اور نام پر رجسٹرڈ ہوگا تو بلیک منی کا چانس ہی نہیں رہا، پھر بھی زیادہ سے زیادہ بانڈ صرف 10 ہزار کا؟ ہمارے خیال سے 50،000 اور ایک لاکھ تک کے ڈجیٹل بانڈ ہونے چاہیے تھے جن پر انعام بھی بڑے ہوتے۔ جب بانڈ ڈجیٹل ہے آپکا printing اور Transport کا کوئی خرچہ نہیں نا سیکیورٹی کا پھر تو NSC کو چاہیے تھا کے بڑی مالیت کے ڈجیٹل بانڈ جاری کرتی یے ایک بڑی وجہ ہوتی اس نئے بانڈ کی طرف لوگوں کو راغب کرنے کی۔ فلہال صرف 1000 روپے مالیت کے ڈجیٹل بانڈ جاری کیے جائیں گیں۔
5۔ ڈجیٹل پرائز بانڈ NSC کی آفیشل ایپ (National Savings Digital) کے نام سے ہے صرف اس ہی ایپ سے ڈجیٹل پرائز بانڈ خریدے یا واپس کیے جا سکتے ہیں۔ اس ایپ کا سب سے بڑا مسلہ یے ہے کے اسکا اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپکو نیشنل سیونگ کی بڑی برانچ تشریف لے جانا پڑے گا۔ اپنا اصل CNIC اور ذریعہ آمدن بھی دکھانا ہوگا۔ کچھ لوگوں کو کہا گیا ہے کے سیونگ سرٹیفیکیٹ لینا ہوگا اکاؤنٹ کھولنے کے لیے (یے ایک الگ دنیا ہے) اور کچھ کا اکاؤنٹ بغیر سیونگ سرٹیفیکیٹ کے شاید 500 روپے سے ہی کھول دیا گیا ہے (وہ 500 بھی اکاؤنٹ میں آجاتے ہیں)۔ یے ان ڈجیٹل پرائز بانڈ کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے گی۔ NSC کی اکثریت برانچ صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کھلی رہتی ہیں ایک جاب کرنے والا تو اکاؤنٹ کھلوانے جا نہیں سکتا۔ NSC کو ایزی پیسہ، SadaPay جیسی ایپ سے سیکھنا چاہیے تھا، جن لوگوں نے SadaPay پر اکاؤنٹ بنایا ہے انکو معلوم ہوگا کے SadaPay آپکے موبائل سے ہی آپکا Biometric کر لیتی ہے اور گھر بیٹھے آپکا اکاؤنٹ بن جاتا ہے۔ جبکہ وہ بھی ایک بینکنگ ایپ ہے۔ یہاں NSC ڈجیٹل ہو کر بھی ڈجیٹل نہیں ہو پایا۔ ہماری رائے ہے کے ڈجیٹل پرائز بانڈ لانچ کرنے سے قبل NSC برانچ میں جا کر اکاؤنٹ کھلوانے کی جھنجھٹ کو ختم کرے۔
6۔ ڈجیٹل پرائز بانڈ کبھی Expir نہیں ہونگے جیسے نارمل پرائز بانڈ بھی کبھی Expire نہیں ہوتے۔ نارمل پرائز بانڈ کا انعام 6 سال تک نا وصول کیا جائے تو انعام ضائع ہو جاتا ہے ڈجیٹل میں ایسا کچھ نہیں بتایا کیونکہ ڈجیٹل پرائز بانڈ کا انعام فوران ہی آپکے اکاؤنٹ میں آجائے گا تو یہاں prize Expiry والی چیز ختم ہو جاتی ہے۔
7۔ ڈجیٹل پرائز بانڈ کی ownership ٹرانسفر نہیں کی جاسکتی، جیسے آپکے CNIC پر ہے آپ ٹرانسفر کروا کر بھائ کے CNIC پر نہیں کروا سکتے۔ بھائی اپنے اکاؤنٹ سے الگ خریدے اگر اسکو چاہیے تو۔
8۔ انعام پر ٹیکس لگے گا وہی Filler Non Filler والا۔ 15% 30%۔ پرائز بانڈ کی خرید و فروخت پر کوئی ٹیکس یا پلیٹ فارم فیس نہیں بتائی گئی یے ایک اچھا سائن ہے۔ 1000 کا بانڈ لینگے 5 سال بعد بھی فروخت کریں گیں 1000 کا ہی فروخت ہوگا۔ ملے گا بھی 1000 کا ہی
9۔ ڈجیٹل پرائز بانڈ پر زکوة نہیں کٹے گی۔ NSC خود سے نہیں کاٹے گا۔ لیکن آگر آپ مسلمان ہیں تو زکوۃ کے کیلکولیشن میں آپکو خود سے اپنے ڈجیٹل پرائز بانڈ شامل کرنے ہونگے .
10۔ ڈجیٹل پرائز بانڈ حاصل کرنے ے لیے آپکا پاکستانی ہونا ضروری ہے، valid شناختی کارڈ NICOP, POC یا CNIC ہونا لازمی ہے۔
ڈجیٹل پرائز بانڈ کے بارے میں پوچھے جانے والے کچھ سوال:
1۔ کب شروع ہونگے؟
14 اگست 2023 سے لانچ ہو چکا ہے۔
2۔ کہاں سے خریدیں؟
گوگل پلے اسٹور یا ایپل اسٹور پر National Savings Digital آفیشل نیشنل سیونگ کی ایپ سے ڈجیٹل پرائز بانڈ خریدے جا سکے گیں۔ ابھی ایپ اپڈیٹ نہیں ہے ابھی اس ایپ پر ڈیٹا پرائز بانڈ جیسا کوئی آپشن نہیں آگے چل کر ایپ اپڈیٹ ہوگی تب ہی وہ آپشن آپکو نظر آئے گا۔ کچھ لوگوں کو اپڈیٹ مل گئ ہے انکو ڈجیٹل پرائز بانڈ کا آپشن نظر آرہا ہے۔
3۔ ایپ پر اکاؤنٹ نہیں بن رہا؟
نیشنل سیونگ کی قریبی برانچ تشریف لے جائیں۔
4۔ کیا ڈجیٹل پرائز بانڈ کے لیے نیشنل سیونگ پر کھلنے والا اکاؤنٹ کرنٹ ہوگا یا سیونگ؟
سیونگ اکاؤنٹ ہوگا لیکن اس میں آپ سود نا لیں، پیسہ ٹرانسفر کریں اس اکاؤنٹ میں اور ڈجیٹل پرائز بانڈ خرید لیں۔ جب سیونگ اکاؤنٹ میں minimum amount ہی نہیں ہوگا تو سود بھی نہیں آئے گا۔
5۔ کیا پاک بانڈ میں ڈجیٹل پرائز بانڈ سیو اور چیک کیے جا سکے گیں؟
جی۔ پاک بانڈ جلد ڈجیٹل پرائز بانڈ سیو اور چیک کرنے کی سہولت دے گا، ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ باقی بانڈ کی طرح ڈجیٹل کے بھی SMS اور Call پر رزلٹ دریافت کیے جا سکیں گیں اور luck Checker کو استعمال کر سکے گیں۔
6۔ کیا پاک بانڈ ایپ سے ڈجیٹل پرائز بانڈ خریدے یا بیچے جا سکے گیں؟
نہیں۔ پاک بانڈ ایپ میں ڈجیٹل پرائز بانڈ خریدے یا بیچے نہیں جا سکتے۔ البتہ پاک بانڈ اپنے خود کے ڈجیٹل پرائز بانڈ لانچ کرے گا جو پاک بانڈ ایپ سے خریدے اور بیچے جا سکے گیں۔
7۔ کیا پاک بانڈ میں ڈجیٹل پرائز بانڈ رکھنے کے لیے الگ سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟
نہیں۔
8۔کیا ڈجیٹل پرائز بانڈ پر سود ہے؟
نہیں، اب تک کی معلومات کے مطابق ڈجیٹل پرائز بانڈ پر پریمیم پرائز بانڈ کی طرح کوئی سود نہیں۔ اسکا اکاؤنٹ سیونگ اکاؤنٹ ضرور ہے لیکن اس پر سود لینا کمپلسری نہیں۔
یے وہ معلومات ہے جو اب تک آفیشل ڈاکومنٹ میں بتائ گئ ہے، شیڈول کب آئے گا، ڈرا کہاں ہوگا، کیسے ہوگا، کتنے بجے ہوگا، ڈرا میں انعام کتنے نمبر پر مشتمل ہوگا اسکی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئ اور یے سب پہلی قراندازی کے بعد ہی کلیر ہوگا۔
یہ ساری معلومات نیشنل سیونگ کی جاری کردہ رپورٹ سے ہیں